18Geet
آنند سے بھر کر جائیں گے
Anand sy bhar kr jaingy
Hope
Note:
Verse 1
آنند سے بھر کر جائیں گے
ہم سب گاتے ہوئے صیون کی طرف
Verse 2
سارے جگت میں کوئی آنند نہیں
میرے پیارے پربھو نے بتایا صحیح
دُکھ اور مصیبت اُٹھاؤ گے پیارو
تھوڑی سی دیر اب باقی رہی
Verse 3
مصر کو چھوڑ کر بھائیو پار چلو
اور بنجر زمین میں صرف ڈیرا کرو
کنعانی دیس پر نظر اُٹھاؤ
کیونکہ ہمیں یہاں سدا رہنا نہیں
Verse 4
مارہ رفیدیم میں آؤ گے لیکن
یسوع پر پورا بھروسا دھرو
وہی لے جائے گا وہی بچائے گا
وعدہ کبھی اُس کا ٹلتا نہیں
Verse 5
یسوع کے ساتھ ساتھ آگے بڑھو
اور مصر کی خواہشوں کو چھوڑو سبھی
تبعیرہ کے بے دینوں کے پاپوں میں
بھائیو تم ہرگز ملو ہی نہیں
Verse 6
سورگ پر ہمارا وطن ہے ایک ہی
جہاں سے آئے گا پیارا یسوع مسیح
صیون کے گانے گائیں گے مل کر
دُکھ اور تکلیف وہاں ہو گی نہیں
Word meanings
- آنند
- خوشی، چین
- جگت
- دُنیا
- پربھو
- خداوند
- پاپ
- گناہ
- سورگ
- آسمان
Joy, bliss
World
Lord
Sin
Heaven
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.