14Geet
آسمان کے تلے زمین کے اُوپر
Asman k taly zamin ke upar
Exaltation
Note:
Verse 1
آسمان کے تلے زمین کے اُوپر
بخشا نہیں کسی اَور کو یسوع جیسا نام
Verse 2
اُس کو خدائے پاک نے بڑا رُتبہ دیا
اُس کے وسیلے سے اِنسان کو آزاد کیا
کہہ رہی ہے ہر زبان زمین کے اُوپر
Verse 3
ناشاد برباد لوگوں کو آزاد کیا
اُس کی محبت نے ویران کو شاداب کیا
گنگناتی ہے فضا زمین کے اُوپر
Verse 4
بوجھ تلے دبے تھکے ماندوں کو آرام ملا
جیون کی ویران بگیا میں اِک پھول کھلا
گونج اُٹھی ہے یہ صدا زمین کے اُوپر
Verse 5
جنت کے حسین خوابوں کی تعبیر ہے وہ
جو نہ ختم ہو کبھی ایسی جاگیر ہے وہ
مسکرا رہا سماں زمین کے اُوپر
Word meanings
- ناشاد
- ناخوش، پریشان
- شاداب
- سرسبز، ہرا بھرا
- ماندے
- تھکے ہوئے
- بگیا
- باغ
- تعبیر
- خواب کا مطلب یا اس کا پورا ہونا
- جاگیر
- وراثت میں ملی ہوئی زمین یا جائیداد
Unhappy, distressed
Green, flourishing
Weary, exhausted
Garden
Interpretation, fulfillment (of a dream)
Estate, inheritance
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.