کیسی خوشی ہے کیسی خوشی
Kaisi khushi hai kaisi khushi
Salvation
Note:
Verse 1
کیسی خوشی ہے کیسی خوشی
ہے بیان سے باہر ہے
یسوع نے میرے سب ہی گناہوں کو
بالکل مٹا دیا ہے
Kaisi khushi hai kaisi khushi
Hai bayan sy bahar hai
Yasu nay meray sab hi gunahon ko
Bilkul mita diya hai
Verse 2
جمع ہو جاؤ ستائش اٹھاؤ
خوشی سے سارے بھر جاؤ
گنہگاروں کے منجی و شافی
یسوع کی تعریف تم گاؤ
Jama ho jao sitaish uthao
Khushi sy saray bhar jao
Gunahgaron k manji o shafi
Yasu ki tareef tum gao
Verse 3
یسوع مسیح اس دنیا میں آیا
کہ کرے مجھ کو مسرور
گناہ اور لعنت اور غضب خدا کا
مجھ پر سے ہو گیا دور
Yasu Masih is dunya mein aya
K karay mujh ko masrur
Gunah aur lanat aur ghazab Khuda ka
Mujh par sy ho gaya dur
Verse 4
یسوع کے خون کے وسیلے سے
مجھ کو ملی خدا کی نجات
پیارے مسیح کا اب دنیا میں
جا کر میں کیوں نہ کروں اقرار
Yasu k khun k wasilay sy
Mujh ko mili Khuda ki najat
Pyaray Masih ka ab dunya mein
Ja k mein kyun na karun iqrar
Verse 5
جامہ سفید پہنے زندگی کا تاج لے کر
جب ہم آسمان جائیں گے
بربط بجا کے اور سب کے ساتھ مل کے
ہیلیلویاہ گائیں گے
Jama safed pehnay zindagi ka taj lay k
Jab hum asman jain gay
Barbat baja k aur sab k sath mil k
Haleluya gain gay
Word meanings
- منجی
- نجات دینے والا
- مسرور
- خوش
- جامہ
- لباس
- ہیلیلویاہ
- خداوند کی حمد ہو
- غضب
- قہر، سخت ناراضی
Saviour
Happy
Robe
Praise the Lord
Wrath