8Zaboor
یہوواہ میرے خُداوند بزرگ نام تیرا
Yahowa mre Khudawand buzurg nam Tera
GloryDr. Imam-Din Shahbaz (1845-1921)
Note:
Verse 1
یہوواہ میرے خُداوند بزرگ نام تیرا
زمیں پہ ساری میرے رب ہے چرچہ عام تیرا
Verse 2
جلال تیرا فلک پر خُدایا قائم ہے
یہ ساری دھرتی تیری ہے یہ آسمان تیرا
Verse 3
تیرے ہی ہاتھوں نے پیدا کیا ہر اِک شے کو
یہ آسمان، چاند تارے، یہ سب جہان تیرا
Verse 4
مخالفوں کو دکھائی یوں اپنی قدرت ہے
کہ شیر خواروں کے لب سے، بہے جلال تیرا
Word meanings
- بزرگ
- عظیم، بڑا، شان والا
- چرچہ
- شہرت، ذکر
- فلک
- آسمان
- قدرت
- طاقت، اختیار
- شیر خوار
- دودھ پیتے بچے
Great, majestic
Fame, talk
Sky, heavens
Power, might
Infants, nursing babies
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.