9Geet
آج جھومے زمیں آسماں گا رہا ہے
Aaj jhoome zameen aasmaan ga raha hai
Nativity
Note:
Verse 1
آج جھومے زمیں آسماں گا رہا ہے
فلک سے زمیں پر خدا آ گیا ہے
خدا آ گیا ہے خدا آ گیا ہے
Verse 2
ڈر گئے گڈریئے کہ یہ کیا ہوا
دیکھا جب نور اک فرشتے کا
کیسی یہ خوشی ہے کیسا مژدہ ملا
سب کے دلوں میں اک غنچہ کھلا
آج نورِ مسیحا ہر طرف چھا گیا ہے
Verse 3
چمکا ستارا آسماں پہ نیا
دیکھا جب مجوسیوں نے ہو گئے نہال
کہنے لگے چلو ہم بھی چلیں
جا کے اس شافی کو سجدہ کریں
آج جگمگ جگمگ سارا جہاں ہے
Verse 4
آؤ سب مسیحیو چلو ہم بھی چلیں
جا کے اپنے شاہ کا نظارہ کریں
بیت لحم میں جو خوشیاں ہیں آج
آؤ ہم بھی اپنے دلوں میں بھریں
آج ارضِ بریں اک نیا آسماں ہے
Word meanings
- چوپان
- گڈریئے بھیڑ بکریاں چرانے والے
- مژدہ
- خوش خبری
- غنچہ
- کلی، شگوفہ
- مجوسی
- ستاروں کا علم جاننے والا، جوتشی
- نہال
- خوش
- شافی
- شفا دینے والا
- ارضِ بریں
- اس زمین پر
shepherds
good news
bud
magi, wise men
delighted
healer
on this earth
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.