10Geet
آج روشن اِس جہاں میں اِک ستارہ ہو گیا
Aaj roshan is jahaan mein ik sitara ho gaya
Rejoicing
Note:
Verse 1
آج روشن اِس جہاں میں اِک ستارہ ہو گیا
نور سے جس کے منور دِل ہمارا ہو گیا
Verse 2
مُدتوں سے جس کی آمد کے رہے تھے منتظر
آج وہ ہی شاہِ عالم آشکارا ہو گیا
Verse 3
دِل کو جس کی آرزُو تھی آج وہ پیدا ہوا
مالکِ ہر دو جہاں کا اب نظارہ ہو گیا
Verse 4
چہچہاتے باغ میں ہیں آج مُرغانِ چمن
آ گیا ہے باغباں گلشن ہزارہ ہو گیا
Verse 5
بے خطر اب ہو مسیحی کچھ نہیں خوف و خطر
دامِ عصیاں اَب لعیں کا پارہ پارہ ہو گیا
Word meanings
- منور
- روشن
- شاہِ عالم
- جہان کا بادشاہ
- آشکارا
- ظاہر
- آرزو
- خواہش
- مرغانِ چمن
- باغ کے پرندے
- ہزارہ
- ایک قسم کا گیندے کا پھول
- دامِ عصیاں
- گناہ کا پھندا
- لعین
- لعنتی (شیطان)
illuminated, bright
king of the world
revealed, manifest
desire, longing
garden birds
a type of marigold flower
snare of sin
accursed one (Satan)
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.