4Geet
آ یسوع جی آ دُلھن کو لینے روح تڑپے تڑپے میری
Aa Yassu ji aa dulhan ko lene rooh tarpe tarpe meri
Longing
Note:
Verse 1
آ یسوع جی آ دُلھن کو لینے روح تڑپے تڑپے میری
جان پیاسی پیاسی میری تیری حمد سناواں میں
تیری مدح سناواں میں
Verse 2
قدوس قدوس قدوس پکارتے سبھی
رب الافواج تُو للکارتے سبھی
روح تڑپے تڑپے میری
Verse 3
مصلوب تُو ہوا میرے لئے یسوع
چھلنی بدن ہوا میرے لئے یسوع
روح تڑپے تڑپے میری
Verse 4
ٹوٹے دِلوں کو تُو ملاتا ہے یسوع
بچھڑے ہوؤں کو تُو ملاتا ہے یسوع
روح تڑپے تڑپے میری
Verse 5
شکستہ حوض نہ کھودیں گے ہم کبھی
جیون کا جل ہے تُو نہ بھولیں گے کبھی
روح تڑپے تڑپے میری
Word meanings
- جیون
- زندگی، حیاتی
- جل
- پانی
- مدح
- حمد، تعریف
- مصلوب
- صلیب پر چڑھایا ہوا
- چھلنی
- زخموں سے چور، سوراخ سوراخ
life
water
praise
crucified
pierced, riddled with wounds
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.