3Geet
آ چکا ہوں تیرے دَر پر اب دُعا کے واسطے
Aa chuka hoon tere dar par ab dua ke waaste
Supplication
Note:
Verse 1
آ چکا ہوں تیرے دَر پر اب دُعا کے واسطے
دست بستہ چشم گریاں التجا کے واسطے
Verse 2
آیا خالی ہاتھ ہوں مَیں اے خداوند کریم
کر کرم مجھ پر تُو شاہِ انبیا کے واسطے
Verse 3
دِل سیاہ اور رُو سیاہ اور سخت ہی بدکار ہوں
ہونٹ کھل سکتے نہیں تیری ثناء کے واسطے
Verse 4
سخت زخمی ہے میرا دِل تیرِ عصیاں سے خدا
خونِ منجی چاہتا ہوں مَیں شفا کے واسطے
Verse 5
بخش مجھ کو نیکی و پاکیزگیِ دل خدا
کر کرم مجھ پر مسیح مجتبیٰ کے واسطے
Verse 6
پاک رُوح اب دیجیئے اور پاک مجھ کو کیجیئے
ہے یہ میری التجا ابنِ خدا کے واسطے
Word meanings
- دست بستہ
- ہاتھ باندھے ہوئے
- چشم گریاں
- روتی ہوئی آنکھیں
- شاہِ انبیا
- نبیوں کا بادشاہ
- عصیاں
- گناہ
- منجی
- نجات دینے والا
- مجتبیٰ
- چنا ہوا، برگزیدہ
with folded hands
weeping eyes
king of the prophets
sins, transgressions
savior
chosen one
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.