6Geet
آبِ حیات سب کو پلاتا ہے المسیح
Aab-e-hayaat sab ko pilata hai Al-Maseeh
Provider
Note:
Verse 1
آبِ حیات سب کو پلاتا ہے المسیح
تشنہ لبوں کی پیاس بجھاتا ہے المسیح
Verse 2
بھوکے جو زندگی کی غذا کے ہیں سیر ہوں
نانِ بقا سبھوں کو کھلاتا ہے المسیح
Verse 3
پوشاک راستی کی نہ ہو جس کے جسم پر
اُس کو لباسِ پاک دلاتا ہے المسیح
Verse 4
دیدارِ رب پاک کی گر تم کو ہو طلب
الحق خدائے پاک دکھاتا ہے المسیح
Verse 5
عصیاں کے مرض میں جو گرفتار ہوں غریب
آ جائیں وہ شفا کو بلاتا ہے المسیح
Verse 6
اندھیرے اور موت کی وادی میں جو پڑے
اُن کو اُٹھا فلک پہ بٹھاتا ہے المسیح
Verse 7
دنیا کے اور نفس کے جو ہو گئے غلام
قید گناہ سے اُن کو چھڑاتا ہے المسیح
Verse 8
جو کھا کے مر بھی گئے ہوں زہرِ گناہ کو
قُم کہہ کے ایسے مُردے جِلاتا ہے المسیح
Verse 9
آ جاؤ میرے پاس میں آرام دُوں تمہیں
اِنجیل میں یہ مژدہ سناتا ہے المسیح
Verse 10
لاکھوں گنہگار بچائے ہیں دیکھئے
یہ معجزات ہم کو دکھاتا ہے المسیح
Word meanings
- آبِ حیات
- زندگی کا پانی
- نانِ بقا
- زندگی کی روٹی
- عصیاں
- گناہ
- فلک
- آسمان
- نفس
- جسم
- قم
- اُٹھ کھڑا ہو
water of life
bread of life
sin
sky, heaven
flesh, self
arise, get up
Comments (0)
No comments yet. Tell us how this hymn is sung in your church.